لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی کا ماحول برقرار

دونوں ممالک کے افواج کے مابین پھر گولی باری اور شلنگ ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر/22جولائی: ہند پاک الفاظی جنگ کے بیچ سرحدوں پر دونوں افواج کے مابین کشیدگی جاری ہے جس کے چلتے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک کے افواج نے ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شلنگ اور گولی باری ہوئی ۔تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کئی رہائشی ڈھانچے تباہ ہو گئے ۔سرحدوں پر آر پار جاری گولی باری اور شلنگ کے باعث سرحدی آبادی خوف و دہشت میں مبتلا ہے جبکہ دونوں اطراف سے الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت اور پاکستانی افواج کے مابین سرحدوں پرکشیدگی برقرار ہے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو پونچھ اور راجوری سیکٹروں میں بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنا کر جدید ہتھیار سے فائرنگ کی جس کا بھر پور انداز میںجواب دیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی چوکیوں کا نشانہ بنایا جبکہ کئی ایک شل آبادی والے علاقوں میں بھی آ گر ئے تاہم کہیں سے بھی کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوج نے پاکستانی گولی باری کا بھر پور انداز میں جواب دیا ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں کئی ڈھانچوں کو نقصان ہو گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایاجب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

Comments are closed.