سرینگر/16جولائی: جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر بانڈی پورہ میں نوجوان نے خود کو پھانسی پو لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس پوسٹ ویری ناگ میں دوران شب اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس کانسٹبل مشتاق احمد پرے ولد غلام قادر پرے ساکنہ اوکجن دیلگام اننت ناگ دوران ڈیوٹی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے بے ہوش پڑا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ مذکور پولیس کانسٹبل کو نزدیکی اسپتال علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرارد یا ۔ ادھر پولیس کانسٹبل کی ہلاکت کی موت کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ۔ ادھر بانڈی پورہ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے لوائے پورہ علاقے میں 15سالہ لڑکے نے اپنے ہی گھر میں خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مذکورہ لڑکے کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میںہی دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ادھر بڈگام سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ آستان پورہ چھتر گام علاقے میں ایک غیر ریاستی مزدور نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔ نمائندے کے مطابق جہانگیر پور چھتس گڑ ھ علاقے سے تعلق رکھنے والے مزدور کی نعش انیٹ کے بٹھ کے نزدیک درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئی جس کے بعد اگرچہ اسکو سب ضلع اسپتال چاڈورہ پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرارد یا ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.