راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب پاکستان ڈرون کی نقل و حرکت
جموں کے راجوری ضلع میں کنٹرو ل لائن کے قریب پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق راجوری ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ آگے ایک گاو¿ں کے اوپر ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون نما چیز جس میں ٹمٹمانے والی روشنی تھی سوموار کی رات دیر گئے سندر بنی سیکٹر میں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی جانب سے بھارتی حدود میں آتے ہوئے دیکھا گیا۔
دفاعی حکام کے مطابق مشتبہ ڈرون مہادیو گیپ اور کلال گاو¿ں کے درمیان تھوڑی دیر کیلئے منڈلانے کے بعد واپس سرحد پار چلا گیا ۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ منگل کی صبح لائن آف کنٹرول کے قریب علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا اور یہ پتہ لگانے کی کوششیںجاری ہے کہ آیا ڈرون سے کوئی چیز تو گرائی نہیںگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال تلاشی آپریشن کے دوران کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔
Comments are closed.