سکمز صورہ نعشوں کیلئے تابوت اور ایمبولینس فراہم کرنے کی پابند نہیں؛گزشتہ روز معاملے پر وائرل ویڈیوں کے سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ کی وضاحت
سرینگر/16جولائی: سکمز صورہ میں ایک خاتون کی موت کے بعد ایمبولنس اور تابوت فراہم نہ کرنے کے معاملے پر صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال کی ذمہ داری یہاں آنے والے مریضوںکاعلاج و معالجہ کرنا ہے اور انہیں بہتر طبی سہولیات بہم رکھنا ہے تاہم جب بھی کسی کووڈ19مریض کی موت واقع ہوتی ہے تو اس کو ہسپتال کی جانب سے مخصوص قسم کا باڑی بیگ فراہم کیا جاتا ہے جبکہ اس کیلئے تابوت اور دیگر لوازمات کیلئے متعلقہ نوڈل افسر، ضلع انتظامیہ ، ضلع ہیلتھ سروس کی ذمہ داری ہے ۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز وائرل ہوئے ویڈیوں کے تعلق سے ہسپتال کی کوئی غلطی نہیں ہے بلکہ مہلوک خاتون کے بارے میں کنٹرول روم نے قواعد کے مطابق متعلقہ نوڈل آفیسر کو مطلع کیا تھا جنہوںنے غیر زمہ دارانہ رویہ اختیار اپنے فرائض میں کوتاہی برتی اور ہسپتال بہت دھیر سے پہنچے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ روز صورہ ہسپتال میں ایک کووڈ مریضہ کی موت کے بعد مہلوک خاتون کیلئے تابوت اورایمبولنس فراہم نہ کئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صفائی پیش کرتے ہوئے صورہ سکمز انتظامیہ نے اس ضمن میں اپنا پلو جھاڑتے ہوئے اس کیلئے متعلقہ نوڈل افسر، ضلع ہیلتھ محکمہ اور ضلع انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی غفلت شعاری کی وجہ سے یہ معاملہ اس قدر بگڑ گیا تھا ۔ وہ ویڈیو جو 15 جولائی کو سکمز میں ایک مریضہ مخدوم افروز کی موت کے حوالے سے وائرل ہوگئی تھی۔ اس پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ نے لاش کو اٹھانے کے لئے تابوت اور ایمبولینس فراہم نہیں کی۔ صورتحال کو واضح کرنے کے لئے یہ بتانا ہے کہ سکمز کا کی زمہ داری ہے کہ مریضوں کا علاج کرنا اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرنا ہے۔ سکیمز کو پوری وادی اور پورے یو ٹی سے لداخ سمیت شدید بیمار مریض موصول ہوتے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیکن بدقسمتی سے اگر کوویڈ 19 کے کچھ مریضوں کی موت ہوجاتی ہیں پروٹوکول کے لحاظ سے لاش کو ضلعی انتظامیہ یا ہیلتھ اتھارٹیز کے حوالے کردیا جاتا ہے تاکہ پروٹوکول پر عمل پیرا ہو۔ مارچ 2020 سے کوویڈ مریض سامنے آنے پر اسی کی پیروی کی جارہی ہے اور آج تک اسی طریقہ کارپر عمل پیرا ہوکر سکمز نے نعشوںکو روانہ کیا ہے اور اس کیلئے پورا ریکارڈ سکمز کے کنٹرول روم میں موجود ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ معاملے پر بھی پروٹوکول کے حساب سے کنٹرول روم نے متعلقہ حکام کو مطلع کیا تاہم عہدیداروں کی طرف سے ٹیم وصول کرنے میں تاخیر سے مہلوک کے لواحقین میں تشویش پیدا ہوگئی ۔یہاں یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ ہسپتال کے ذریعہ رکھی گئی کوویڈ 19 لاشوں کو سنبھالنے کے پروٹوکول میں کہیں بھی تابوت موجود نہیں ہے اس کے بجائے سوڈیم ہائپوکلورائٹ کے ڈ باڈی بیگ اور باڈی بیگ کی بیرونی سطح پر لاش کو ڈالنا پڑتا ہے۔ سکیمز نے تابوت مہیا کرنے سے انکار کردیا کیونکہ یہ پروٹوکول کا حصہ نہیں ہے۔
Comments are closed.