جنید متو میئر کا عہدہ دوبا رہ حاصل کر نے کی کو ششوں میں مصروف عمل

نا راض کا رپو ریٹروں کی حما یت پھر حاصل کر نےکے لئے مختلف حر بے آزاما ئے جا رہے ہیں 

سرینگر//سرینگر میونسپل کا رپو ریشن کے سابق میئر جنہیں کا رپو ریٹروں کے عدم اعتما د کے بعد اپنے عہدے سے ہٹنا پڑا تھا نے 16جولائی کو ہونے والے میئر کے انتخاب کے لئے ایس ایم سی اپنے اپنے خراب ٹریک ریکا رڈ کے با جو د ایک با ر پھر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اس با ر ان کے کا میاب ہو نے کے چانسز بہت کم ہیں ۔کشمیر پریس سروس کے مطابق جنید عظیم متو جو کہ سر ینگر میو نسپل کا رپو ریشن کے میئر تھے نے کا رپو ریشن میں اپنے دور اقتدار میں کئی ایسے کا م کئے جن کے نتیجہ میں نہ صرف کا رپو ریشن کے کا رپو ریٹر بلکہ یہاں تعینا ت بیوروکریٹ ان سے ک افی تنگ آ چکے تھے ۔کئی کا رپو ریٹروں نے کے پی ایس کو بتا یا کہ سابق میئر انہیں کسی بھی طرح سے خاطر میں نہیں لا تے تھے جس کے نتیجہ میں وہ ان کا ر پو ریٹروں کا اعتما د کھو بیٹھے ۔اس دوران ذرائع نے کہا کہ جنید متو کے کا رپو ریشن میں میئر رہنے کی مد ت کے دوران مبینہ طور کئی معاملات میں بد عنو انیاں ہو ئیں جن میں شہر کے حدود والے علا قوں میں سٹریٹ لا ئیٹس لگا نے کا معاملہ بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکو رہ شخص نے شہر کے مختلف علا قوں میں اپنے منظور نظر افراد کو غیر قانونی طور بلڈنٹ پر مٹ اجرا ئ کئے جس کے نتیجہ میں درجنوں غیر قانونی تجا وزات کھڑا کی گئیں اور اس دوران انہوں نے اپنی کر سی اور عہدے کا غلط استعمال کر تے ہوئے اپنے قریبی افراد کو غیر قانونی طور زبر دست فا ئدہ پہنچایا ۔کورونا وائرس کے پھیلا ئو کے بعد کا رپو ریشن کی طرف سے شہر کے گلی کو چوں میں Fumigationکے لئے خریدے گئے انفکشن کُش دوا کے معاملہ میں سر ینگر کے ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک سکینڈل کا پر دہ فاش کیا تھا جس میں کا رپو ریشن نے انفیکشن کُش دوا مہنگے داموں خریدا تھا جب کہ کم قیمت پر وہی دوا فراہم کر نے والی کمپنی کو نظر انداز کر دیا گیا تھا جس سے اس بات کا خلا صہ ہو تا ہے کہ جنید متو کے دور میں کا ر پو ریشن میں لاکھوں روپے کے گھپلے اور بد عنوانیاں ہو ئیں ۔اس انفیکشن کش چھڑکا ئو کے حوالے سے خبریں بھی وادی سے شائع ہو نے والے کئی مو قر روز نا موں میں شائع ہو ئی تھیں ۔بتایا جا تا تھا کہ جنید متو نے کا رپو ریشن میں ایک ڈکٹیٹر کی حیثیت سے کام کر تے ہو ئے نہ صرف کا ر پو ریٹروں کو تنگ طلب کیا تھا بلکہ یہاں کا م کر نے والے افسران کے مشوروں اور تجا ویز کو بھی کبھی خاطر میں نہ لایا گیا اور اس دوران نہ سرف کا ر پو ریشن کا کام کا ج بُری طرح سے متا ثر ہوا بلکہ یہاں پرآپسی رنجشوں کا بھی زبر دست رواج چل نکلا۔اب جبکہ انہیں کا رپوریٹروں کی جا نب سے عدم اعتما د کے اظہا ر کے بعد اپنے عہدے سے ہٹنا پڑا جنید متو ایک بار پھر میئر کے انتخاب میں حصہ لینے والے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مو صوف نے پچھلے چند ایام سے نا راض کا ر پو ریٹروں کو منا نے اور انہیں اپنے حق میں کر نے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کا رپو ریٹروں کو اپنے حق میں کر نے کی خاطر جنید متو کا فی پیسہ بھی خر چ کر رہے ہیں تاہم ابھی تک انہیں کسی کا رپو ریٹر کو اپنے حق میں کر نے کے حوالے سے کو ئی خاص کا میابی نہیں ملی ہے ۔اس دوران ان پر عدم اعتما د جتا نے والے چند کا ر پو ریٹروں نے کے پی ایس کو بتا یا کہ اس با ر کا ر پو ریٹر کسی بھی صورت میں جنید متو پر بھرو سہ نہیں کر ینگے کیو نکہ گزشتہ تجر بہ کی بنیا د پر وہ ان سے خفا و نالاں ہیں اور اس حوالے سے دل بدلی کی کو ششیں کسی بھی صورت کا میا ب ہو نے والی نہیں ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنید متو کو گزشتہ ما ہ کا رپو ریٹروں کی جانب سے عدم اعتما د کے اظہا ر کے بعد ایس ایم سی کے میئر کے عہدے سے ہٹنا پڑا تھا اور اس دوران سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران کا رپو ریشن کے میئر کے عہدے کے لئے ایک مضبو ط امید وار سمجھے جا تے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہو گا کہ 16جو لا ئی کو ہو نے والے انتخاب کے دوران کا رپو ریٹر کس امید وار پر بھرو سہ کر کے اسے اپنا ووٹ دینگے۔

Comments are closed.