سرینگر// صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں وبائی مرض کووڈ19سے نمٹنے کیلئے سرگرمی کے ساتھ کام جاری ہے ،اور اس وبائی مرض کے خاتمے اور مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے متواتر طور خدمات انجام دی جارہی ہیں ۔میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر اے جی آہنگر کی بے مثال کاوشوں اور ان کی انتھک کوششوں اور ان کے ہمراہ یہاں کے لائق تحسین ڈاکٹروں اور طبی و نیم عملے کی بے مثال کوششوں سے کووڈ19کو شکست دینے اور اسے کشمیر میں خصوصا قابو کرنے میں نمایاں حد تک کامیابی حاصل ہورہی ہے ۔پروپگنڈا مشینری کی جھوٹی اور گمراہ کن غلط بیانی کے باوجودسکمز صورہ کووڈ19کے مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے میں اعلی درجے کی خدمات انجام دے رہا ہے ۔ہزاروں لاکھوں لوگوں کی امیدوں کے اس مرکز نے کووڈ مخالف کارروائی انجام دینے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی طبی خدمات دستیاب رکھی ہیں ۔ابتداء سے ہی سکمز کے عوام دوست عملے نے فوری طور اپنی ڈیوٹیاں جوائن کیں اور مریضوں کو ہر طرح سے سہولیات بہم رکھی ہیں ۔سکمز عملے کی انتھک کوششوں سے یہاں پہلے سے موجود کووڈ کیئر شعبے کے ساتھ ساتھ مزید خصوصی کووڈ واڑ اور آسولیشن مراکز قائم کئے گئے ۔اسکے علاوہ او پی ڈی کو شروع کیا گیا اور ہلے ہی ہفتے مریضوں کی خاصی تعداد کا ملاحظہ کیا گیا اور انہیں اوپی ڈی سہولیات بہم پہنچائی گئیں ۔ان میں امراض گردہ ،امراض قلب ،گیسٹرانولوجیکل مالاڈٖیز ،نیورو پرابلمز ،فزیکل میڈیسن اور ریہبلی ٹیشن ضروریات کے مریض ہزاروں کی تعداد میں دیکھے گئے اور ان کا ملاحظہ کیا گیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.