سرینگر/9جولائی: وادی کشمیر می شدید گرمی کے لہر کے بیچ سرینگر میں جمعرات کو دن کا درجہ حرار ت 33.1ڈگرسیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر وادی میں گرمی کی شدت میں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدت کی گرمی سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ جبکہ اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے وادی میں موسم خشک ہے اور دن بھر دھوپ کھلنے سے درجہ حرارت میں متواتر اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چالیس دنوں پر مشتمل ’’ووہرات‘‘ جاری ہے جس کے چلتے آج درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اس دوران آج سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.1ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق وادی میں اگلے چند دنوں تک موسم خشک رہے گا تاہم درجہ حرارت میں کوئی خاص اضافہ ہونے کاامکان نہیں ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرار ت 31.4ڈگری ریکارڈ کی گئی ۔ یاد رہے کہ رواں برس کے چھہ ماہ گزرنے کے باوجود بھی وادی میں موسم سرما کا احساس ختم نہیں ہوا اور ماہ اپریل، مئی اور جون میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں وادی میں درجہ حرارت کم رہا اور لوگوں کو موسم سرما اور موسم گرما میں زیادہ فرق دکھائی نہیں دیاتاہم یکم جولائی سے موسم بالکل خشک ہے اور دن بھر دھوپ کھلنے کے نتیجے میں گرمی کا زور بھی دھیرے دھیرے بڑھنے لگا۔ جبکہ تاہم ووہرات کے ایام جاری ہے اور ’’ووہرات ‘‘نے اپنا رنگ دکھانا شروع کیا ہے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں تک موسم میں کوئی تبدیلی کے امکانات نہیں ہے۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.