سرینگر/9جولائی: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 6افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پلوامہ کے ابھہامہ میں ایک آلٹو موبائل گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت نازک قراردیتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں صورہ منتقل کیا ۔ زخمیوں کی شناخت عامر نذیر پہلو، نذیر احمد پہلو، محمد مقبول، توسیف احمد ، عادل احمد وگے اور لطیف احمد وگے کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج لیا ہے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.