سرحدوں پر کشیدگی جاری ، اب تنگڈار اور بالاکوٹ پونچھ میں شدید گولہ باری اور شلنگ

پاکستانی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک، تین شہری زخمی ، دونوں جانب جدید ہتھیاروں کا استعمال

سرینگر/08جولائی: ہند پاک سرحدی کشیدگی کے بیچ کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر اوربالاکوٹ پونچھ میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شبانہ گولہ باری کے نتیجے میںایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ تین شہری زخمی ہو گئے ۔ اس دوران بھارتی دفاعی ترجمان نے پاکستانی فوج پر بلا اشتعال گولہ باری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین سرحدی کشیدگی بدستور جاری ہے اور آئے روز دونوں ممالک کی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہورہا ہے ۔ تازہ واقع میں بدھ کی شب صوبہ جموں کے ضلع پونچھ بالاکوٹ کے سرحدی سیکٹر میں ہندوستان اور پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے فوجی پکٹوں پر شدید گولہ باری کی جس دوران دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون ازجان ہوئی ہے جس کی شناخت ریشما بی اہلیہ ازم احمد کے بطور ہوئی ہے ۔ گولہ باری میں ایک اور خاتون زخمی ہوئی جس کی شناخت حکم بی کے بطور ہوئی ہے جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس ضمن میں سرینگر میں مقیم بھارتی دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے گزشتہ رات جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس دوران پاک فوج نے مورٹار اور دیگر جنگی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوںکو نشانہ بناتے ہوئے اپنے بندوقوں کے دہانے کھولے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی فوجی چوکیاں تباہ ہونے کا امکان ہے ۔ اس دوران سرحد کے دونوں جانب سیول آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ محفوظ مقامات اور بینکروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ادھر کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں بھی بدھ کو ہند پاک افواج کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوںکو نشانہ بنا کر شدید گولی باری کی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ٹنگڈار سیکٹر میں موٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں آبادی میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ پاکستانی شلنگ کے نتیجے میںوہ شہری بھی زخمی ہو گئے ۔ جنہیں علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.