وادی میں مہلک کورنا وائرس سے اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری

شوپیان اور سرینگر کی دو خواتین اور بارہمولہ کا شہری اسپتال میں چلا بسا، مہلوکین کی تعداد 146پہنچ گئی

سرینگر/08جولائی: وبائی بیماری کورنا وائرس سے اموات کا نہ تھمنے والے سلسلے کے بیچ وادی کشمیر میں مزید تین اموات کے ساتھ ہی جموںکشمیر میںمرنے والوں کی تعداد 146تک پہنچ گیا ۔ادھر جموںکشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات میں اضافہ اور کیسوں کی بڑھتی تعداد کے باعث لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔بدھ کو سرینگر اور شوپیان کی دو خواتین کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں۔جبکہ بارہمولہ کے ایک65سالہ شہری کی موت کے چند گھنٹے بعد بدھ کو اْس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر146ہوگئی ہے۔شوپیان کی70سالہ خاتون کو دو روز قبل صدر اسپتال سرینگرمیں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری کے مطابق گذشتہ شب کے دوران انتقال کرگئی۔وہ نمونیا اور دوسرے امراض میں مبتلاء تھی۔اس سے قبل سکمز صورہ میں نہرو پارک کی رہنے والی ایک 36سالہ خاتون انتقال کرگئی۔اْسے چھ روز قبل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اْس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ مذکورہ خاتون پہلے ہی ایک عارضے میں مبتلاء تھی۔جبکہ شمالی کشمیر بارہمولہ کے ایک65سالہ شہری کی موت کے چند گھنٹے بعد بدھ کو اْس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر146ہوگئی۔نادی ہل کے رہنے والے شہری کو6جولائی کے روز صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ شہری نمونیا میں مبتلاء تھا اور وہ گذشتہ رات کے دوران انتقال کرگیا۔ اْس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آگیا۔ وادی کشمیر میں منگل کو مزید تین ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموںکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 146تک پہنچ گئی ہے ۔ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

Comments are closed.