جموں و کشمیراوراتر ا کھنڈ میں شاہرائوں کی تجدید ومرمت؛مرکزی حکومت نے 1691کروڑ روپے کا ضافی رقم منظور کر دیا

سرینگر/28جون: جموں کشمیر اور اترا کھنڈ میں شاہرائوں کی مرمت اور کام کاج کیلئے مرکزی حکومت نے 1691کروڑ روپے کے اضافی رقم کو منظور کر دیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر اور اتر کھنڈ میں اہم شاہرائوں اور سڑکوں کی تعمیر و تجدید کیلئے حکومت ہند نے مزید رقم کو منظوری دی ہے ۔ باڈر روٖس ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت ہند نے جموں کشمیر اور اتر اکھنڈ میں شاہرائوں کی مرمت اور کشادگی کیلئے اضافی رقم منطور کر دی ہے ۔ جس میں سے جموں و کشمیر میں سڑک کے کاموں کے لئے بی آر او کو 1،351.10 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ جموں و کشمیر ، لداخ ، سکم اور تمل ناڈو میں ریاست کے محکمہ تعمیرات عامہ کے شاہراہ کاموں کے لئے 71 کروڑ روپئے کی اضافی منظوری کی بھی منظوری دی ہے۔اس کے علاوہ اس نے قبائلی سب منصوبے (ٹی ایس پی) کے تحت ناگالینڈ کے لئے ہائی ویز کے کاموں کے لئے موجودہ ہے ، انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیا کہ مجاز اتھارٹی نے سال 2020-21 کے لئے جموں و کشمیر ، لداخ ، ناگالینڈ ، سکم اور تمل ناڈو کی ریاستوں / ریاست PWD کے لئے اور ریاست / جموں و کشمیر کے UT کے لئے این ایچ کاموں کے لئے اضافی منظوری کی حد کو منظوری دے دی ہے ۔ حکمنامہ میںمزید کہا گیا ہے کہ جموںکشمیر اور اتر کھنڈ میں شاہرائوںکو کشادہ بنانے اور ان کی مرمت کیلئے حکومت ہند نے کئی اہم پروجیکٹوںکو منظوری دی ہے جس کیلئے اضافی رقم بھی واگزار کر ائی گئی ہے ۔

Comments are closed.