سرینگر/27جون: راجوری میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات مخالف کارروائی کے دوران 5افراد کو ڈرگ سمگلنگ کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف کیس درج کرکے ان سے پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں کنڈی اور منجکوٹ علاقوں سے 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افراد منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ۔ ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے بتایا کہ پولیس کو علاقے میں منشیات کی سمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی قیادت ایس ایچ او کنڈی مشتاق احمد کرررہے تھے ٹیم نے ایک چیکنگ پوائنٹ پر ایک گاڑی زیر نمبر JK11D-5201کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار درائیور اور دیگر دو افراد نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں ایک موٹر سائکل سوار اوراس کے ایک اور ساتھی کو بھی دوران چیکنگ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے چرس اور فیون برآمد کرنے کے علاوہ پانچ لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.