رواں ماہ میں پانچویں مرتبہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
ریکٹر سکیل پر شدت 4.4ریکارڈ ، کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں
سرینگر/27جون: کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ جموں کشمیر میں رواں ماہ میںپانچویں مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کہیں سے بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ سنیچروار کی صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹر سکیل پر ان کی شدت 4.4ریکارڈ کی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق بھار ت بھر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے چلتے جہاں آئے روز آسمانی بجلی گرنے اور دیگر واقعات پیش آ رہئے ہیں وہیں مشرقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا رہے ہیں اور سنیچروار کی صبح جموں کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ سنیچروار کی صبح محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.4ریکارڈ کی گئی تاہم کہیں سے بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جون 9سے ابھی تک ماہ رواںمیں پانچ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم ان زلزلے کے جھٹکوں سے کہیں پر بھی کوئی نقصان نہیںہو گیا ہے ۔
Comments are closed.