جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 62پہنچ گئی ، سرینگر میں سب سے زیادہ 13ہلاکتیں ریکارڈ
سرینگر/15جون: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوںکے بیچ سوموار کو ہندوارہ سے تعلق رکھنے والا 18سالہ نوجوان اور چاڈورہ بڈگام کا معمر شہری کورنا میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ بیٹھے جس کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 62ہوگئی جن میں سے 55وادی کشمیر میں ہوئی ہیں۔کورنا پازٹیو ہونے کے بعد ہند وارہ کے نوجوان کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اب تک کی کم عمر ترین شہری کی موت ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ سوموار کو اس مہلک وبائی بیماری سے وادی کشمیر میں ایک کم عمر نوجوان سمیت دو افراد کی موت واقع ہوئی ۔ سوموار کی صبح ہند وارہ سے تعلق رکھنے والے 18سالہ نوجوان کا صدر اسپتال سرینگر میں کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔ ہندوارہ کے کم عمر نوجوان کی کورنا سے موت کے بعد جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اب تک کی کم عمر ترین شہری کی موت ہے۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو سر میں شدید چوٹ لگنے کے بعد12جون کے روز صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھاجہاں نوجوان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آگئی۔ وہ آج علی الصبح انتقال کرگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ نوجوان کورونا سے ہونے والی اب تک کی کم عمر ترین شہری کی ہلاکت ہے۔ابھی تک لولاب کپوارہ کے رہنے والے27سالہ شہری کو ،جو13روز قبل جاں بحق ہوگیا، کم عمر ترین کورونا شکار سمجھا جاتا تھا۔ہند وارہ کے نوجوان کی موت کے بعد صدر اسپتال سرینگر میں ہی چاڈورہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے 70سالہ معمر شہری جو کہ ایک روز قبل ہی فوت ہو گیا تھا کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شہری کو نمونے میںمبتلا ہونے کے بعد 14جون کو صدراسپتال سرینگر میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کر ایا گیا تھا تاہم اسی دن اس کی اسپتال میںموت واقع ہوئی جس کے بعد مذکورہ شہری کے کورنا ٹیسٹ کیلئے نمونہ حاصل کر لیا جو آج مثبت آیا ۔اور اس طرح سے کورنا وائرس ے مزید دو شہریوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 62پہنچ گئی ہے جن میں55وادی کشمیر میں ہوئی ہیں۔ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 13کورونا ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔
Comments are closed.