جموں کشمیر میں سکول دوبارہ کھولنے کے حق میں نہیں ہے مرکزی سرکار
ایل جی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ فی الحال سکول بندہی رکھے جائیں
سرینگر/03جون: مرکزی سرکار نے جموں کشمیر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ فی الحال سکول کھولنے کا منصوبہ التواء میںرکھیں کیوں کہ جموں کشمیر خاص کر وادی میں کووڈ19کے معاملات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث سکول کھولنے کا فیصلہ اس وقت صحیح نہیں ہوگا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وادی میں رواں ماہ کے درمیان میں سکول کھولنے کیلئے زمینی سطح پر تیاریاںکررہی ہے جس کے لئے سکول ایجوکیشن سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ سکولی بچوں کیلئے سینی ٹائزر، ماسک اورہینڈ گلاوز دستیاب رکھنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔ یوٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے محض دو دنوں بعد گورنمنٹ آف انڈیا نے جموں کشمیر انتظامیہ سے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اس وقت کووڈ19کا زیادہ اثر ہے اور یہاں کوروناوائرس میں مبتلاء مریضوں میں روز افزوں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر اس وقت سکول کھولنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوسکتا ہے اسلئے فی الحال سکول کھولنے کا پروگرام التواء میں رکھا جائے ۔ ادھر مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس بار ے میں بات کی ہے اور کہا ہے کہ فی الحال سکول کھولنے کا فیصلہ درست نہیں ہے ۔
Comments are closed.