ہندوستان مغربی ایشیا کے بحران کا پوری طاقت سے مقابلہ کر رہا ہے/ وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان مغربی ایشیا میں جاری تنازعات سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے۔
جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ ملک اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
مودی نے کہا ”مغربی ایشیا میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے تنازعہ جاری ہے۔ ہندوستان پوری طاقت کے ساتھ اس چیلنج کا مقابلہ کر رہا ہے“۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ہندوستان تنازعات سے متاثرہ علاقوں سے خام تیل اور گیس پر انحصار کرتا ہے، مودی نے کہا”حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے کہ یہ بوجھ خاندانوں اور کسانوں پر نہ پڑے۔
نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا ”آج وکست اتر پردیش اور وِکشٹ بھارت کی طرف سفر کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
Comments are closed.