سرینگر/30مئی: لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ کل اختتام ہورہا ہے جبکہ پانچویں مرحلے کے حوالے سے سیاسی گلیاروں اور میڈیا اداروں میں چمہ گوئیاں جاری ہے جبکہ بھارت میں کوروناوائرس کے معاملات میںاضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لاک ڈاون کا چوتھا مرحلہ 31مئی اتوار کے روز اختتام پذیر ہورہا ہے تاہم ابھی تک مرکزی سرکار کی جانب سے پانچویں مرحلے کے لاک ڈاون کے حوالے سے کوئی بھی احکامات جاری نہیں کئے جبکہ گذشتہ روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں وزرات داخلہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبہ ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے افسران بھی شامل تھے ۔ اس میٹنگ میں لاک ڈاون جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں اگرچہ بات کی گئی تاہم حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ ادھر لاک ڈاون کے پانچویں مرحلے کے سلسلے میں سیاسی گلیاروں اور میڈیا اداروں میں چمہ گوئیاں ہورہی ہے اوراس بات کی امید لگائی جارہی ہے کہ پانچویں مرحلے کے لاک ڈاون میں اگرچہ مزید نرمی ہوگی تاہم لاک ڈاون کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا کیوں کہ بھارت میں اس وقت کوروناوائرس کے معاملات میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اموات بھی کافی درج ہورہی ہے ۔ یاد رہے کہ مئی 17کے بعد لاک ڈاون میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی گئی تاہم چوتھے مرحلے کے لاک ڈاون میں گھریلوں پروازیں چالوں کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے شہریوںکو اپنے اپنے وطن پہنچانے کیلئے خصوصی ریل خدمات کو چالوں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ پہلے تمام لوگوں کو ہدایت تھی کہ جو کہیں پر ہے وہ وہیں رہیں یعنی مختلف لوگ اپنے شہروں سے دوسری ریاستوں میں کام کاج کے سلسلے میں ، مزدوری اور نوکری کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں کیلئے موجود تھے تاہم جب لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا تھا تو ان لوگوںکو کہا گیا تھا کہ وہ اپنے ہی جگہ رہیں یعنی جو جہاں ہے وہ فی الحال وہیں پر رہیں لیکن لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے میں تمام درماندہ افراد کو اپنے اپنے گھروں کو پہنچانے کیلئے سرکاری اقدامات کئے گئے اور لوگوں کو اجازت دی گئی کہ وہ اپنے گھروں کو جاسکتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.