مرکزی کابینہ سیکرٹری کی چیف سکریٹریوں اور ہیلتھ سیکرٹریوں کیساتھ میٹنگ
لاک ڈاؤن کے 4مراحل کے مثبت ومنفی نتائج کاجائزہ
پانچویں مرحلے پرغوروخوض،آئندہ لائحہ عمل کافیصلہ مرکزی کابینہ پرچھوڑا گیا
نئی دہلی:۸۲،مئی: کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے 25مارچ سے جاری ملک گیرلاک ڈاؤن کے مثبت ومنفی نتائج اورحصولیابیوں کاجائزہ لینے کیلئے جمعرات کو مرکزی کابینہ کے سیکرٹری راجیو گؤبا نے جمعرات کی صبح ویڈیو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے چیف سکریٹریوں اور پرنسپل ہیلتھ سیکرٹریوں کیساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران اسبات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ آیا لاک ڈاؤن میں توسیع کی جائے یاکہ اس میں مزیدنرمی لائی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس میٹنگ میں کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن کے 4مراحل کے نتائج اورحصولیابیوں کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔میٹنگ میں اسبات کاجائزہ لیاگیاکہ31مئی کواختتام پذیرہونے والے لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے بعدکیااقدامات روبہ عمل لانے کی ضرورت ہے اورآئندہ کیلئے کیالائحہ عمل اورحکمت عملی اپنائی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی کابینہ کے سیکرٹری راجیو گؤبا کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں توقع کی گئی ہے کہ مرکزی حکومت کے لئے اس بارے میں مزید فیصلے کرے گی کہ آیا 25مارچ سے جاری لاک ڈاؤن کو آگے بڑھایا جائے یا نہیں۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ اگر حکومت اس پر مزید عمل درآمد کے بارے میں سوچتی ہے تو لاک ڈاؤن کاپانچواں مرحلہ کیا اورکیسا ہوگا اور اس کا دورانیہ کتنا طویل ہوگا۔مرکزی کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبہ نے ممبئی، دہلی، کولکتہ اور چنئی سمیت ملک کے 13 سب سے زیادہ متاثر شہروں کے میونسپل کمشنروں اور ضلعی مجسٹریٹوں کے ساتھ بھی ویڈیو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کی۔ یہ اجلاس اس لئے اہم ہے کہ ان 13 شہروں میں کورونا وائرس کے70فیصد معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ مہاراشٹرہ،گجرات،نئی دہلی،تامل ناڈؤ اوراُترپردیش سے60فیصد سے زیادہ کوروناکیس سامنے آئے ہیں۔مرکزی کابینہ کے سیکرٹری راجیو گؤبا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں شامل چیف سیکرٹریوں،ہیلتھ سیکرٹریوں اورمیونسپل کمشنروں نے اپنے اپنے اضلاع اورشہروں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔
Comments are closed.