سرحدی ضلع کپوارہ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے لوگ پریشان

دوران شب نامعلوم افراد گاڑیوں میں کتوں کو لاکر علاقے میں چھوڑتے ہیں

سرینگر/22مئی : کپوارہ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے مقامی لوگوںمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ لوگ آوارہ کتوں کے خوف سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ ادھر مقامی لوگوں نے کہاکہ دوران شب کتوں کو دیگر علاقوں سے لاکر دیور میں ڈالا جاتا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپورہ کے لوگوں نے کہا ہے کہ علاقہ میں آوارہ کتوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگوں کا جینا محال بن گیا ہے ۔ لوگوں کیمطابق آوارہ کتوں کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے جو کہ قابل تشویش بات ہے۔ لوگوں نے کہا کہ آوارہ کتے گلی کوچوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہیںجبکہ کتے لوگوں کے صحنوں میں گھس کر وہاں مرغ مرغیوں پر حملہ کرکے اپنا نوالہ بناتے ہیں ۔ اس دوران لوگوں نے کہا ہے کہ دوران شب نامعلوم افراد گاڑیوں میں کتے لاکر یہاں چھوڑتے ہیں جو کہ قابل افسوس بات ہے ۔ انہوںنے میونسپل کمیٹی کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ آوارہ کتوں کی آبادی کو حد میں رکھنے میں ناکام ہوچکا ہے جس کا خمیازہ لوگوں کو بھگتا پڑرہا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کے حملوں میں اب تک درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں اور بچے ، بوڑھے اور خواتین اب گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں

Comments are closed.