سرینگر /19مئ: لاک ڈائون کے باوجود بھی عید الفطر کی آمد سے قبل ہی پوری وادی میں قصابوں ،بوئیلر مرغ اور سبزی فروشوں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر دیا ہے ۔ جبکہ از خود من مانیاں کرکے ریٹ مقرر کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے باعث پوری وادی میں لاک ڈائون کے چلتے جہاں عید الفطر قریب آ رہی ہے وہیں پوری وادی میں سبزی فروشوں اور قصابوں و مرغ فروشوں نے لوٹ کھسوٹ اور گراں بازاری عروج پر پہنچ گئی ہے ، قصابوں ، سبزی بیچنے والوں ، مرغ فروشوں ، دودھ بیچنے والوں نے قیمتوںمیں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے منہ مانگی رقم گراہکوں سے وصول کی جاتی ہے۔قصاب گوشت بے حساب سے فروخت کر رہے ہیں ۔بوئیلر مرغوں کی قیمت فی کلو 150سے زائد روپیہ ، سبزیوں کی قیمتیں روز بدلتی ہیں دودھ فروشوں نے تین سے پانچ روپیہ فی لیٹر میں اضافہ کر دیا ہے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے چیکنگ بس نام کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق عوامی حلقوں کے مطابق چیکنگ اسکارڈوں کا ہونا نہ ہونا ایک ہی بات ہے پوری وادی میں بازار منافع خوروں ، ذخیرہ اندوزوں کی مٹھی میں ہے سیول اور قانون نافذ کرنے والی انتظامیہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں غریب عوام کو راحت پہنچانے کے بجائے مصائب ومشکلات میں مبتلا کرنے کے مواقعے دستیاب رکھے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق سرکاری انتظامیہ کی جوابدہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی قصاب کا کوئی حساب سے گوشت فروخت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں شکایتیں درج کرنے کے باوجود ایسے قصابوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جار ہی ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ سیول اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرمایہ داروں کے سامنے بے بس ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.