چار روز بعد بھی کورنا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نہ آنے کا شاخسانہ

اننت ناگ میں غیر ریاستی شہری کی نعش چار دونوں سے تدفین کے انتظار میں

سرینگر/17مئی /: چار روز سے کورنا وائرس ٹیسٹ رپورٹ کے انتظار میں ضلع اسپتال اننت ناگ میں حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بنے غیر ریاستی باشندے کی نعش تدفین کیلئے منتظر ہے ۔ سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ شمس الدین ولد مدیس انصاری ساکنہ اترا پردیش جو کہ اننت ناگ میں ایک ٹیلر کا کام کرتا تھا چار روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گیا ۔ بتا یا جاتا ہے کہ مذکورہ غیر ریاستی شخص 12اور 13مئی کی درمیانی رات کو حرکت قلب بند ہونے کے بعد بے ہوش پڑا جس کے بعد انہیں جی ایم سی جنگلات منڈی اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ بتا یا جاتا ہے کہ مذکورہ غیر ریاستی باشندے کی حرکت قلب بند ہونے سے موت کے بعد ڈاکٹروں نے مہلوک شخص کے نمونے کورنا وائرس ٹیسٹ کیلئے لیبارٹر ی روانہ کر دئے تاہم چار روز گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک ان کے رپورٹ نہ آئیں جس کے نتیجے میں مذکورہ غیر ریاستی شخص کی ابھی تک تد فین ممکن نہ ہو سکی۔ جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل شوکت گیلانی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مہلوک شخص کے کورنا ٹیسٹ رپورسٹ کے انتظار میں ہے او ر جونہی رپورٹ آنے کے بعد بھی حتمی فیصلہ لیا جائے گا ۔ ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مہلوک شخص کی تدفین کیلئے با ضابطہ پروٹوکول کے تحت احکامات صادر کئے ہیں .

Comments are closed.