مہلک کورنا وائرس نے جموں و کشمیر میں ایک اور جان لی
سرینگر کی جواں سالہ خاتون اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ مہلوکین کی تعداد 13پہنچ گئی
سرینگر/17مئی : سرینگر کے حبہ کدل علاقے سے تعلق رکھنے والے جواں سالہ خاتون کی کورنا وائرس سے موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 13تک پہنچ گئی ہے ۔ادھر وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے موات سے لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مہلک وبائی بیماری کورونا وائرس نے وادی کشمیر میں ایک اور جان لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر کے حبہ کدل علاقے سے تعلق رکھنے والی 29سالہ خاتون مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے بعد سرینگر کے صدر اسپتال میں زیر علاج تھی جہاں 15مئی کو اس کو کونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں سی ڈی اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ اتوار کے روز زندگی کی جنگ ہار گئی ۔ سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپرانٹینڈنٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ خاتون اتوار کو 4بجے کے قریب اسپتال میں دم توڑ بیٹھی ،ا نہوں نے کہا کہ مہلوک خاتون اس سے قبل سرینگر کیک صدر اسپتال میں زیر علاج تھی اور وہ امراض چسم میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا آپریشن کر ایا گیا تھا جس دوران ان کے کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مہلوک خاتون کو سی ڈی اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا تھا ۔جواں سالہ خاتون کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں اس مہلک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 13تک پہنچ گئی ہے جن میں سے کشمیر کے 11جبکہ جموں کا دو شہری شامل ہے ۔جواں سالہ خاتون کی موت کے ساتھ ہی حبہ کدل سرینگر علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ۔ ادھر ہلاکتوں میں اضافہ کے باعث وادی کشمیر کے لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر پا ئی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.