نرسوں کا عالمی دن، امسال کورنا وائرس کے باعث کوئی تقریب نہیں ہوئی

نا مساعد حالات کے دوران کشمیر میں بہترین خدمات انجام دینے پر سماجی طبقوں کا خراج تحسین

سرینگر/12 مئی: دنیا بھر میں ہر سال 12مئی کو نرسوں کا عالمی دن منایاجاتا ہے۔اس دن نرسوں کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیاجاتا ہے جو اعلی جذبہ سے سرشار ہوکر طب کے شعبے میں اپنا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں ۔اسی دوران جہا ں ملک بھر میںنرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا وہیں وادی کشمیر میں بھی دن رات اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت بھر میں بھی 12مئی کو نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام ہوتا تھا تاہم امسال کورنا وائرس کے پیش نظر کوئی بھی تقریب منعقد نہیںہوئی تاہم سماج کے ہر طبقہ نے نرسوں کو ان کے کام کیلئے خراج تحسین پیش کیا ۔اس دن نرسوں کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیاجاتا ہے جو اعلی جذبہ سے سرشار ہوکر طب کے شعبے میں اپنا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ۔جن کی معاونت کے بغیر ڈاکٹر یا آپریشن تھیٹر کام نہیں کر سکتے ۔ادھر وادی کشمیر میں مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے نرسنگ سے وابستہ کئی لوگ کوروناوائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود بھی کووڈ 19 کی مصیبت میں اس سے منسلک افراد نے قابل تحسین کام انجام دیا ہے ۔کشمیر سے تعلق رکھنے والی کئی نرسوں نے اپنی بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے نہ صرف اپنا بلکہ ملک و قوم کا بھی نام روش کیا ہے جس کی مثال حسینہ پروین کی دی جاسکتی ہے ۔ جنہیں اپنے قابل فخر اور قابل تحسین کام کے لیے 2019میں نیشنل فلورنس نائٹ اینگل ایواراڈ سے نوازا گیا۔

Comments are closed.