اونتی پورہ میں دو الگ الگ خونین معرکہ آرائیاں ، انعام یافتہ حزب آپریشنل چیف ریاض نائیکو سمیت چار جنگجو جاں بحق

دو رہایشی مکانوں کو نقصان ، بیگ پور ہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پُر تشدد احتجاجی مظاہرے ، درجنوں افراد مضروب

سرینگر /06مئی: جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں دو الگ الگ خونین معرکہ آرائیوں میں انتہائی مطلوب ترین او ر گزشتہ نو سالوں سے سرگرم حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو سمیت چار جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ بیگ پورہ علاقے میں جھڑپ کے ساتھ ہی درجنوں مقامات پر احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور مشتعل مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید پتھرائو اور ٹیر گیس شیلنگ نتیجے میں کئی افراد مضروب ہوئے۔ اسی دوران وادی کشمیر میں حزب آپریشنل چیف کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی ہر سو سراسمیگی پھیل گئی جبکہ وادی کشمیر میں موبائیل کالنگ خدمات کے علاوہ انٹر نیٹ سروس بھی معطل کی گئی جبکہ بندشیں بھی سخت کر دی گئی ۔ جنوبی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اونتی پورہ کے بیگ پورہ علاقے جو کہ معروف حزب کمانڈر ریاض نائیکو کا آبائی علاقہ بھی ہے میں حزب آپریشنل چیف اورا س کے ساتھی کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 55آر آر ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اونتی پورہ نے منگل کی شام ہی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشئی کارورائی شروع کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا تاہم اندھیرا چھا جانے کے سبب آپریشن کو صبح تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔گائوں کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔ذرائع کے مطابق بدھ کی اعلیٰ صبح فورسز نے علاقے میں جنگجوئوں مخالف آپریشن دوبارہ شروع کیا جس دوران وہاں ایک مکان؎ محصور جنگجوئوں نے محاصرہ توڑنے کی کوشش میں گولیاں چلائیں جس کا فورسز نے بھی بھرپور جواب دیا۔ذرائع کے مطابق اس موقعے پر نزدیک ہی مورچہ زن فورسز اہلکاروں نے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے اور جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہواجو کچھ دیر تک جاری رہا۔جبکہ فورسز نے جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کیلئے فضائی خدمات اور خصوصی کمانڈوز کی خدمات بھی حاصل کی ۔ ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس دوران فورسز نے رہائشی مکان کو بھی دھماکہ سے اُڑا دیا جبکہ فورسز اور جنگجوئوں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں حزب آپریشنل چیف اور فورسز کو انتہائی مطلوب جنگجو ریاض نائیکو عرف محمد بن قاسم ولد اسد اللہ نائیکو ساکنہ بیگ پورہ اونتی پورہ اور اس کا ساتھی جاں بحق ہو گیا ۔ ۔ جھڑپ میں ریاض نائیکو کے جاں بحق ہونے کی خبر وادی کشمیر میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی اورجبکہ بیگ پورہ علاقے میں بڑھی تعداد میں نوجوان سڑکوںپر نکل آئے او رپولیس و فورسز پر سنگ باری شروع کی ۔تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے ، پیلٹ گولیوں اور پیپر گیس کا بھی استعمال کیا تاہم صورتحال قابو سے باہر ہوگئی اور پولیس وفورسز نے سڑکوں پرنکل آنے والے نوجوانوں اور سنگ باری کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوا میں گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں پولیس و فورسز کی جانب سے گولیاں چلانے کے نصف درجن افراد زخمی ہو گئے ۔جموں وکشمیر پولیس کے سابق سربراہ شیش پال وید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا’’حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے‘‘۔آئی جی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بھی لکھا ہے کہ نائیکو اپنے ایک ساتھی سمیت بیگ پورہ تصادم میں جاں بحق ہوگیا۔اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ بیگ پورہ اونتی پورہ میں جاری تصادم میں دو جنگجو مارے جاچکے ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع پلوامہ کے کھریو اونتی پورہ میں ایک اور تصادم آرائی کے دوران دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ ریاض نائیکو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے مئی سال 2012میں عسکری صفوں میں شمولیت کی تھی اور اس سے قبل وہ ایک نجی اسکول میں ریاضی کے مضمون کا استاد تھا ۔ ادھر فورسز نے ریاض نائیکو کے ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے سر پر 12لاکھ روپے کا انعام تھا اور وہ A++زمرے میں رکھا گیا تھا اور کئی سالوں سے فورسز کو انتہائی مطلوب تھا ۔ اسی دوران اونتی پورہ کے ہی سیر شالی گائوں میںمسلح تصادم آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے ایک گائوں میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دوجنگجو کو جاں بحق کیا۔پولیس کے مطابق فورسز کا آپریشن جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد کھریو علاقے کے سیر شالی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ یہ آپریشن گذشتہ رات ہاتھ میں لیا گیا تھا اور آج صبح ایک رہائشی مکان کے اندر موجود جنگجوئوں کے ساتھ فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں دوجنگجو جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے کہا کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

 

Comments are closed.