پلوامہ اور ہند وارہ میں دو مسلح تصادم آرائیاں، 4عدم شناخت جنگجو جاں بحق، رہائشی مکان زمین بوس

پلوامہ میں پُر تشدد احتجاجی مظاہرے، ٹیر گیس شلنگ، پیلٹ فائرنگ، فورسز اہلکار سمیت درجنوں مضروب

پلوامہ اور ہند وارہ میں انٹر نیٹ معطل، ہند وارہ میں جنگجوؤں کے خلاف آپریشن جاری / پولیس

سرینگر/02مئی: جنوبی ضلع پلوامہ اور ہند وارہ میں دو الگ الگ مسلح تصادم آرائیوں کے دوران 4 عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔جبکہ ایک رہائشی مکان زمین بوس ہو گیا ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں چارجنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہند وارہ میں مسلح تصادم آرائی جاری ہے۔ ادھر پلوامہ میں جھڑپ کے ساتھ ہی نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کراحتجاجی مظاہرے کئے جس دوران احتجاجی مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی اور مشتعل مظاہرین اور فورسز کے مابین شدید پتھراؤ اور ٹیر گیس، پیلٹ فائرنگ ہوئی جس دوران فورسز اہلکار سمیت درجنوں افراد مضروب ہوگئے۔جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر پلوامہ ضلع میں میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کی گئی جبکہ حساس مقاما ت پر سخت ترین بندشیں عائد کی گئی۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈانگر پورہ پلوامہ میں دو جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 55آرا ٓر، سی آر پی ایف اور ایس او جی پلوامہ نے سنیچروار کی صبح علاقے کو محاصرہ میں لیا اور وہاں جنگجو مخالف آپرین شروع کیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اُس گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب ایک رہائشی مکان میں محصور جنگجوؤں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فوج و فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی اور علاقے میں با ضابطہ طور جھڑپ کا آغاز ہو گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا اور فوج کی مزید کمک طلب کی گئی۔ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر فوج نے علاقے کی طرف جانے والے تمام اہم راستوں کو سیل کر دیا اور ساتھ ہی جنگجوؤں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کی۔ معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرزاٹھا۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز اور جنگجوؤں کے مابین گولیوں کا کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس دوران فورسز نے مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی تاہم وہ بضد رہے جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں طرفین کے مابین جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعدفوج و فورسز نے رہائشی مکان کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا جس کے بعد جونہی گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو فورسز نے جھڑپ کے مقام پر دوجنگجوؤں کی نعشیں بر آمد کی۔ جاں بحق جنگجوؤں کے قبضے سے بھاری مقداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے۔۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابھی علاقے میں خونین معرکہ آرائی جاری تھی کہ ملحقہ علاقوں میں دو جنگجوؤں کے جاں بحق ہونی کی خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی اور بڑی تعداد میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے او رپولیس و فورسز پر سنگ باری شروع کی۔تشدد پر اُتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے، پیلٹ گولیوں اور پیپر گیس کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں فورسز اہلکار سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ ڈانگر پورہ میں فورسز آپریشن کے دوران دو جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔پولیس نے تاہم مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں اور کہا کہ جاں بحق جنگجوؤں کی شناخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ادھر شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے چنج مولہ نامی علاقے میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری مسلح تصادم آرائی میں ابھی تک دو جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز نے آپریشن شروع کیا جس دوران جنگجوؤں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی ہوئی جس دوران دو جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جھڑ پ جاری ہے اور جھڑپ ختم ہونے کے بعد تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام سے علاقے محاصرے میں تھا جس دوران فورسز اور جنگجوؤں کے مابین مختصر جھڑپ ہوئی تھی اور ایسا معلوم ہوا ہے کہ جنگجو حالیہ میں دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہو ئے تھے۔

Comments are closed.