بیررن ریاستوں میں درماندہ کشمیریوں کی گھر واپسی؛شملہ سے 140افراد کو گھر جانے کی اجازت ملی
لکھن پور تک پہنچانے کیلئے خصوصی کاڑیوں کا انتظام
سرینگر/25اپریل: بیرون ریاستوں میں درماندہ کشمیریوں کی گھر واپس منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہماچل پردیش کے شملہ علاقہ میں درماندہ 140کشمیری مزدوروں کو خصوصی گاڑیوں میں کشمیر کی جانب روانہ کیا گیا ہے جو آج گھر واپس پہنچ جائیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق کورنا وائرس کے برھتے پھیلائو کے باعث پورے ملک میں لاک ڈائون کے باعث مختلف ریاستوں میں کشمیری طلبہ اور دیگر کارو بار سے وابستہ افراد درماندہ ہو گئے ہیں ۔ مختلف ریاستوں میں درماندہ کشمیریوں کی گھر واپسی کے اقدامات کے بیچ ہماچل کی سرکار نے شملہ میں درماندہ 140کشمیری مزدوروں کو گھر جانے کی اجازت دی اور انہیں خصوصی گاڑیوں میں سوار کرکے گھر وں کی طرف روانہ کیا گیا ۔ شملہ سے گھر واپس آ رہے ایک مزدور نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں شملہ سے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے اور جمعہ کی رات دیر گئے قریب 10بجکر 30منٹ پر انہیں چھ گاڑیوں میں سوار کرکے گھروں کی اور روانہ کیا گیا ۔ ہماچل سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کل ملا کر 168کشمیری مزدوروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال 40کشمیری ہی گھر واپس آ رہے ہیں کیونکہ بیشتر مزدوروں کے پیسہ ابھی وہاں ہیں جس کیلئے وہ ابھی گھر واپس نہیں آ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماچل سرکار کی جانب سے انہیں جو گاڑیاں فراہم ہو ئی ہے وہ ان کو لکھن پورہ تک چھوڑ دیں گی جہاں سے انہیں گھر پہنچانے کیلئے جموں کشمیر حکومت نے انتظامات کئے ہیں ۔
Comments are closed.