سرینگر:جسمانی طور نا خیز افراد کی تنظیم جموں وکشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے لاک ڈاءون کے باعث بیرون ریاستوں میں درماندہ کشمیری طلبہ اور دیگر افراد کی گھر واپسی کیلئے اقدامات اٹھانے کی سرکار سے اپیل کرتے ہوئے بیرو ن جیلوں میں نظر بندی تمام کشمیری قیدیوں کو رہائی عمل میں لائی جائے ۔ سی این آئی کو جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ کی جانب سے موصولہ بیان میں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاءون کے چلتے بیرون ریاستی جیلوں میں نظر بند افراد کی رہائی میں تاخیر نے ان کے اہل خانہ کو شدید تکلیف میں مبتلا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاءون کی وجہ سے جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظربند افراد اور ان کے اہل خانہ کے درمیان رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔ بٹ نے کہا کہ گرفتار افراد میں سے اکثریت عمر رسیدہ اور نوجوانوں کی ہے اور وہ متعدد امراض میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تاکہ اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ سکون کی سانس لے سکیں ۔ عبدالرشید بٹ نے بھارت کے مختلف علاقوں میں پھنسے جموں و کشمیر کے طلباء ، کاروباری افراد، مزدوروں اور دیگر افراد کی فوری اور محفوظ گھر واپسی کا بھی مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے مرکزی اور لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ 4جی موبائل انٹرنیٹ جلدی سے جلدی بحال کریں کیونکہ یہاں پر طالب علموں کو انٹرنیٹ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس علاوہ عبدالرشید بٹ نے جموں وکشمیر کے زی شعور و باعزت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبائی مرض لاک ڈاوَن کے دوران وہ غریب مفلس محتاج اور جسمانی طور ناخیز لوگوں کو مددت کرنے کے لئے آگے آئے اور لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاوَن کا پالن کریں گھروں کے اندر ہی بیھٹے تاکہ ہم سب اس خطرناک بیماری سے بچ جائے گے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.