کوروناکے خلاف لڑائی میں ہند اور عرب ایک ساتھ ؛وزیر اعظم نے بحرین کے شاہ شیخ حماد سے فون پر کی تفصیلی گفتگو
سرینگر/07اپریل: کووڈ 19کے خلاف لڑائی میں عرب اور ہند نے ایک ساتھ لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس صورتحال پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بحرین کے شاہ الخلیفہ کے درمیان فون پر طویل گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر کئی اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) اور بحرین (Bahrain) کے شاہ بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کورونا وائرس (Coronavirus) بحران اور مالی بازار پر اس کے منفی اثر سے متعلق فون پر تبادلہ خیال کیا۔ آفیشیل بیان کے مطابق فون پر ہوئی بات چیت میں شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بحرین میں رہنے والے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی فلاح کا ذاتی طور پر خیال رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق، ’دونوں لیڈروں کے مطابق کووڈ-19 صحت بحران اور اس کے منفی اثرات، سازوسامان کی فراہمی اور مالی بازارکے اثرپر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی برادری کے لوگوں کا ہمیشہ خیال رکھنے کے لئے بحرین کے افسران کی تعریف کی۔ دونوں لیڈر اس پر متفق ہوئے کہ دونوں ممالک کے افسر آپسی رابطہ بنائے رکھیں گے اور کووڈ -19 کے چیلنج سے نمٹنے میں ایک دوسرے کی ہرممکن مدد کریں گے۔ وزیراعظم نے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے کہا کہ ہندوستان بحرین کو اپنے اہم توسیعی پڑوسی ملک کی طرح مانتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے لوگوں سے لمبی لڑائی لڑنے کے لئے تیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے پیر کو اپنے وزرا سے کہا کہ لاک ڈاون سے دھیرے دھیرے باہر نکلنے اورخطرناک وبا کے اقتصادی اثر پرلگام لگانے کیلئے منصوبہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک پر انحصارکم کرنے کے منصوبے بھی بنائے جائیں۔ بحرین کے شاہ نے وزیراعظم مودی (Narendra Modi) کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بحرین میں رہنے والے ہندوستانی برادری کے لوگوں کی فلاح کے لئے ذاتی طور پر دھیان رکھیں گے۔
Comments are closed.