6بین الاقوامی اداروں کا کشمیری قیدیوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ
کہا ہندوستانی جیلیں کورونا وائرس کے پھیلا وکے لئے بڑا خطرہ ہیں
سرینگر/07اپریل: انسانی حقوق کی چھ عالمی تنظیموں نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پوری دنیا اور ہندوستان میں کوروناوائرس کی وبا کے پیش نظر نظربند کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشین فورم برائے انسانی حقوق اور ترقی (فورم-ایشیا) ، شہریوں کی شرکت کے عالمی اتحاد ، بین الاقوامی کمیشن برائے جیوریسٹ (آئی سی جے)، بین الاقوامی فیڈریشن برائے انسانی حقوق (FIDH) اور تشدد کے خلاف عالمی ادارے (OMCT)نے جنیوا میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارت میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور بہت سارے افراد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مانیٹرنگ کے مطابق بین الاقوامی قانون کے تحت ، بھارت پابند ہے کہ وہ قیدیوں کی جسمانی اور دماغی صحت اور تندرستی کو یقینی بنائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حفظان صحت کے حالات اور ناکافی صحت کی سہولیات کے علاوہ تنگ ہندوستانی جیلیں کورونا وائرس کے پھیلا وکے لئے بڑا خطرہ ہیں۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے بھی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاص طور پر COVID-19 کے خطرے سے دوچار افراد کی رہائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف ریاستی حکومتوں نے اب نظربندوں کو رہا کرنا شروع کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کو مواصلات کے متبادل ذرائع جیسے ویڈیوکانفرنسننگ ، فون کالز اور ای میلز کی اجازت دی جانی چاہئے۔(سی این آئی )
Comments are closed.