عالمگیر وبائی بیماری کوروناوائرس کی وجہ جاری لاک ڈاون کے بیچ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ڈنگی وچھہ رفیع آباد کی انتظامیہ نے تحصیلدار ڈنگی وچھ سجاد احمد شاہ )kAS کی قیادت میں 40 بیرون ریاست کے مزدوروں اور کاریگروں میں راشن اور دیگر اجناس خوردنی مفت تقسیم کی ۔اس انسانی جذبہ کی سراہنا کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے تحصیلدار اور ان کے عملہ کی راشن کی مفت تقسیم کاری پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ تحصیل انتظامیہ اسی جذبہ کے تحت ان۔مشکل حالات میں یہاں کے غریب عوام کا بھی خاص خیال رکھیں تاکہ کوئی ان حالات میں بھوکا نہ رہے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.