کرفیو کی خلاف ورزی کی پادائش میں اونتی پورہ میں چالیس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ضبط کیا گیا

سرینگر30 //مارچ//یو پی آئی // جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں پولیس نے چالیس گاڈیوں اور موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ غیر ضروری اپنے گھروں سے نکلنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ یو پی آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور ترال علاقوں میں لاک ڈاو¿ن پر لوگوں کو مکمل عمل کرانے کے لئے آج پولیس نے سخت بندشیں عاید کی گئی تھیں جبکہ کرفیو پاس کے بغیر کسی بھی ‘گاڑی کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا کہ لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے پر انھوں نے آج چالیس کے قریب، گاڈیوں اور موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے غیر ریاستی مزدوروں کے لیے ترال، پامپور اور اونتی پورہ میں قیام وطعام کا بندوبست کیا ہے۔

Comments are closed.