سرینگر30 //مارچ//یو پی آئی // دمہال ہانجی پورہ کولگام میں تیندوے نے دو افراد پر حملہ کرکے اُنہیں زخمی کیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق دمہال ہانجی پورہ میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب آدم خور تیندوے نے فینسی جان دختر عبدالرزاق گنائی اور ادریس احمد نائیک ولد آزاد احمد نائیک ساکن کھڈ ہانجی پورہ پر حملہ کرکے اُنہیں زخمی کیا۔ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود لوگ جائے موقع پر پہنچے اور خون میں لت پت دوشیزہ اور نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پچھلے کئی روز سے جنگلی جانوروں کی جانب سے بستیوں کی اور رخ کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.