سکمزڈائریکٹر سے منسوب بیان من گھڑت اور حقیقت سے بعید,لوگوں افواہوں پر کان نہ دھریں

، میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا /سکمز ڈائریکٹر کی وضاحت

سرینگر29 //مارچ//یو پی آئی // صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹوں پر اُن سے منسوب بیان من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورنا وائرس کے متعلق ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سوشل میڈیا سائٹوں پر سنیچر شام سے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر سے منسوب ایک بیان وائرل ہو گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں آنے والے دنوں کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوگا۔سوشل میڈیا سائٹوں پر بیان وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کہاکہ مذکورہ بیان من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہے۔ انہوںنے واضح کیا کہ اُن سے منسوب جو بیان سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا ہے وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ دریں اثنا سکمز انتظامیہ نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ڈائریکٹر سے منسوب بیان کا حقیقت سے کوئی وسط نہیں لہذا لوگوں کو اس پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ سکمز کی جانب سے جو بیان جاری کیا جاتا ہے اُسی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.