ریاسی میں سڑک حادثہ، دو پولیس افسران ہلاک

نوگام سرینگر میں ٹرک کنڈیکٹر کی نعش پر اسر ار حالت میں بر آمد

سرینگر /26مارچ /: جموں کے ریاسی علاقے میںسڑک کے ایک المناک حادثہ میں دو پولیس افسر لقمہ اجل بن گئے ۔ ادھر سرینگر کے نوگام علاقے میں ٹرک کنڈیکٹر کی پُر اسرار حالات میں مردہ پایا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے ریاسی علاقہ میں جمعرات کی صبح سڑک حادثہ پیش آیا جس دوران پولیس کے دو افسر ہلاک ہوگئے ، بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار زیر نمبر JK02CG-0752ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اورریاسی کے سِمبل علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو پولیس اہلکار سب انسپکٹر عبدالعزیز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد شدید طور پر زخمی ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو اگرچہ شدید زخمی حالات میں نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قر ار دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ ادھر سرینگر کے نوگام علاقے میں ٹرک کنڈیکٹر کی پُر اسرار حالات میں موت واقع ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ رہلوئے کالونی نوگام سرینگر کے نزدیک کھڑی ایک ٹرک میں جمعرات کی صبح موہن لال نامی ٹرک کنڈیکٹر کی نعش بر آمد ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نعش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کی گئی جبکہ پولیس اسٹیشن نوگام میں اس معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.