کور نا وائرس کے خطرات :پبلشنگ ہاوس کا کشمیر میں قرنطین مراکز کو ایک ہزار کتب کا عطیہ

سرینگر/23مارچ: سرینگر میں ایک معروف بک شاپ اینڈ پبلشنگ ہاوس گلشن بکس نے متعدد قرنطین مراکز کو ایک ہزار کتابیں عطیہ کی ہیں جو کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کشمیر میں قائم ہیں۔سی این آئی کے مطابق پبلشنگ ہاوس کے مالک شیخ اعزاز احمد نے کہا کہ کتابیں تنہائی کے مراکز میں مقیم لوگوں کو اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنے میں مدد کریں گی۔ہمیں ان تمام لوگوں کو ایک ہزار کتابیں عطیہ کرنے پر بے پناہ خوشی ہے جنھیں وادی میں مختلف مراکز میں رکھا گیا ہے۔یہ پبلشنگ ہاوس 80000سے زیادہ کتابوں پر مشتمل نہرو پارک میں ایک بک شاپ کم کیفے چلاتا ہے۔اسے 2018 میں لمکا بک آف ریکارڈز میں شامل کیا گیا تھا۔( سی این آئی )

Comments are closed.