سرینگر/23مارچ: جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور محبوس پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر کے نام ایک مکتوب روانہ کیا جس میں انہوں نے ان کی والدہ سمیت تمام کشمیر ی نظر بندوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق التجا مفتی نے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر گی ایس مر مو کے نام مکتوب روانہ کیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی والدہ سمیت تمام نظر بندوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے ۔ التجا مفتی نے خط میں لکھا کہ’’ جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ جموں کشمیر سمیت پورے ملک میں وبائی بیماری کورنا وائرس کا پھیلائو بڑ رہا ہے اور اس ضمن میں جیلوں میں نظر بند قیدیوں کو کافی خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وبائی بیماری پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور جموں کشمیر میں بھی چار مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کورنا وائرس کے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں آپ سے اپیل کرتے ہوں کہ جیلوں میں نظر بند تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے اور انہیں گھر آنے کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب امریکہ جیلوں سے قیدیوں کو رہا رکررہا ہے تو میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ حکومت ہند کیوں اس طرح کے اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے ۔ لہذا ضروری ہے کہ تمام ان قیدیوں کو رہا کیا جائے جو گزشتہ 8ماہ سے جیلوں میں نظر بند ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.