ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے کی پاداش میں نوجوان گرفتار

پلوامہ/ 16مارچ / کے این ٹی // پلوامہ پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر جان لیوا حملے کی پاداش میں ایک نوجوان کو گرفتار کرکے اس سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق قصبہ کے راجپورہ چوک میں اس وقت ٹریفک پولیس اہلکاروں اور نوجوان کے مابین ہاتھ اپائی کے منظر دیکھنے کو ملا،جب ٹریفک پولیس کی ایک ٹیم قصبہ میں ٹریفک جام کو دور کرنے میں مشغول تھی۔سرکاری عہدار کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملے کی پاداش میں ایک نوجوان مثورریاض ولد ریاض احمد بٹ ساکن ڈانگرپورہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔جبکہ حملہ آور کے خلاف تھانے میں ایک کیس بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Comments are closed.