بانڈی پورہ کے نوجوان پر عائد پی ایس اے کورٹ نے کاالعدم قرار دیا

آگرہ اُترپردیش جیل میں قید نوجوان کی فوری رہائی کے احکامات عدالت نے صادر کئے

سرینگر/16مارچ: عدالت نے آگرہ جیل میں ایک کشمیری نوجوان کی فوری رہائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سرکار کو اس بارے میں فوری عمل کرنے کو کہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے کشمیر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ آگرہ اُترپردیش کی جیل میں کشمیری نوجوان کو فوری رہا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ اس ضمن میں ایڈوکیٹ بشیر احمد ٹاک نے بانڈی پورہ کے نوجوان مدثر احمد وانی ساکنہ پازل پورہ متری گام بانڈی پورہ پر عائی پبلک سیفٹی ایکٹ کے سلسلے میں کیس کی شنوائی ہوئی جس دوران کورٹ نے وکیل صفائی کی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان پر عائد پی ایس اے کاالعدم قراردیتے ہوئے اس کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ مذکورہ نوجوان کو ایف آئی آر نمبر 28/2019کے تحت گرفتار کیا گیا جس پر پتھر بازی کا الزام تھا تاہم ایڈوکیٹ بشیر احمد نے کہا کہ مذکورہ نوجوان پیشے سے آٹو ڈرائیور ہے اسکو کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے ۔ ایڈوکیٹ ٹاک کی دلائل سن کر عدالت نے سرکار کو ہدایت دی ہے کہ وہ مذکورہ نوجوان کی رہائی فوری طور پر عمل میں لائے ۔

Comments are closed.