بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے 8 شہریوں کو پاکستان کے حوالے کردیا

امرتسر/15مارچ/کے این ٹی // بھارت نے غلطی سے سرحد پارکرنے والے8 پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کے حوالے کردیا۔کشمیر نیوز ٹرسٹ مانیٹرنٹ کے مطابق پاکستانی شہری غلطی سے سرحد پارکرکے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔بھارتی حکام کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو واہگہ بارڈرکیراستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔رہائی پانے والوں میں عرفان اللہ، فیروز انواردین، غلام اکبر،محمود احمد،ظہور احمد، جاوید اسلم، سید جاوید اقبال اور عبدالرشید شامل ہیں۔

Comments are closed.