سرینگر/15مارچ: جموں کشمیر میں کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر اتوار کو معروف سنڈے مارکیٹ دوسری اتوار کو بھی بند رہا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ شام سرینگر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سرینگر میں اتوار کے دن لگنے والے مصروف ترین بازار سنڈے مارکیٹ کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں مہلک کرونا وائرس کے دو کیس مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں مہلک کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر سرینگر کا معروف سنڈے مارکیٹ مسلسل دوسرے اتوا ر کو بطور احتیاط بند رہا ۔ سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئرجنید عظیم متو نے سنڈے مارکیٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے-انہوں نے کہا کہ چونکہ اتوار کو لگنے والے اس مارکیٹ میں حد درجہ بھیڑ جمع ہوتی ہے، مناسب نہیں ہے کہ ان حالات میں جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاوکے خدشات بڑ رہے ہیں تو یہاں بھیڑ اکٹھی ہوجائے۔ دوسری اتوار کو بھی سنڈے مارکیٹ بند رہنے کے باعث تاجروں او ر چھاپڑی فروشوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا جبکہ لوگ بھی مایوس ہی واپس لوٹنے پر مجبور رہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہر اتوار کو شہر سرینگر کے لالچوک میں سنڈے مارکیٹ سجاتا تھا جس دوران لوگوں کی بھاری بھیڑ مارکیٹ سے دن بھر خریداری کرنے میں مصروف رہتے تھے اور دن بھر لاکھوں روپے کی خریداری وہاں ہوتی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.