پٹن میں جنگلی جانوروں کی ہڑبونگ ، 20بھیڑ بکریوں کو نوالہ بنا کر ان کو ہلاک کر ڈالا

سرینگر/15مارچ: شمالی ضلع بارہمولہ کے پٹن میں جنگلی جانوروں نے بھیڑ خانہ میں رات کے دوران 20سے زائد بھیڑوں کو نوالہ بنا کر ان کو ہلاک کر ڈالا ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے پٹن کے کنگم ڈارہ میں محمد مقبول چوپان کے گھر میں موجود بھیڑ خانہ میں گزشتہ رات کے دوران تقریباً پچیس لبھیڑ وں کو دو جنگلی جانوروں نے کھا کر مقبول کے لاکھوں روپے مالیت کے ان مویشیوں کو ہلاک کر کے ڈال دیا ۔ بتا یا جاتا ہے کہ محمد مقبول انہیں بھیڑ پال کر اپنے اہل و عیال کیلئے روزی روٹی میسر کر تا تھا تاہم جنگلی جانوروں نے تمام بھیڑ بکریوںکو اپنا نوالہ بنا کر ان کو ہلاک کر ڈالا ۔ متاثرین نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ غریب محمد مقبول کو نقصان کا معاوضہ ادا دیا جائے.( سی این آئی )

Comments are closed.