سرینگر 14 مارچ: ضلع مجسٹریٹ بڈگام نے ضلع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کل سے دفعہ 144 نافذ العمل کے احکامات صادر کردئے ہیں۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ بڈگام طاریق حسین گنائی نے ضلع میں کل سے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے پورے ضلع میں دفعہ 144cr.PC نافذ کرنے کے احکامات صادر کردئے ہیں۔مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں کورونا وائرس کی وبائ جوابھی قابو میں ہے کی روکتھام کیلئے یہ اقدام احتیاطی طور پراٹھایا گیا۔جبکہ عوامی اجتماعات،میلوں سمیت دیگر تقریبات میں پابندی لگا دی گئی۔اور لوگوں کو سختی کے ساتھ اس پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.