کوروناوائرس کی روکتھام کیلئے نامزد نوڈل افسر معطل,ڈاکٹر شفقت کے خلاف پہلے چل رہی انکوائری کا شاخسانہ

سرینگر/13مارچ: کوروناوائرس کی روکتھام کیلئے نامزد نوڈل آفسیر کو جموں کشمیر انتظامیہ نے معطل کردیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ موصوف کو ان کے خلاف پہلے سے جاری انکوائری کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے اور فی الحال مجسٹریٹ دفتر کٹھوعہ یا چیف میڈیکلافسر کٹھوعہ کے دفتر سے منسلک رہیں گے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نامزد نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کو معطل کردیا۔محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نامزد نوڈل افسر ڈاکٹر شفقت خان کو اس کے خلاف زیر التوا انکوائری کے پیش نظرمعطل کیا جاتا ہے۔معطلی کے دوران موصوف افسر ضلع مجسٹریٹ دفتر کٹھوعہ یا چیف میڈیکل افسر کٹھوعہ کے دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

Comments are closed.