پاکستانی فضائیہ کا ایف-16طیارہ گر کر تباہ

پائلٹ ہلاک ، معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع

سرینگر /11مارچ: پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی ترجمان فضائیہ کی جانب سے حادثے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاک فضائیہ افسوس کے ساتھ آگاہ کررہی ہے کہ اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پی اے ایف کا ایف-16 طیارہ 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’ریسکیو ٹیمز کو طیارہ تباہ ہونے کے مقام پر روانہ کردیا گیا اور ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا ہے‘۔پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم ہلاک ہوگئے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پائلٹ کی ہلاکت پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Comments are closed.