ادھم پورہ میں رات کی تاریکی میں دلخراش حادثہ ، بھاری پتھر مکان پر گر آیا

چار بھائی بہن اور ان کی والدہ لقمہ اجل ، علاقے میں صف ماتم

سرینگر/10مارچ: جموں کے ادھم پورہ ضلع میں سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو اس وقت کہرام مچ گیا جب مکان کے اوپر پتھر گر آنے میں نتیجے میں چار بھائی بہن اور ان کی والدہ لقمہ اجل بن گئی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ادھم پور کے رام نگر علاقے میں درمیانی رات کو نزدیکی پہاڑی سے ایک بھاری برکم پتھر گر کر نیچے ایک مکان پر گر آگیا جس کے نتیجے میں عارضی مکان میں موجود ماں بیٹی سمیت گھر کے پانچ افراد اس کے نیچے زندہ دب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ درمیانی شب ایک مکان پر بڑا پتھر گرا جس کے نتیجے میں پورا مکان منہدم ہو گیا۔حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدہ افراد کی شناخت شاردا دیوی، راج سنگھ، آرتی دیوی، پون سنگھ، انو دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کی تاریکی میں ایک نزدیکی پہاری سے پتھر گر آنے کے باعث ایک ہی کنبے کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گیء انہوں نے بتایا کہ ضروری لوازمات کی ادئیگی کے بعد تمام مہلوکین کو آخری رسومات کیلئے لوااحقین کے حوالہ کر دیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.