سرینگر/29فروری : روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پاکستان کے ضلع سکھر کے کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کے ٹرین کی زد میں آنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں20 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ سکھر سے سرگودھا جا رہی تھی، ہا ئی وے پر ٹریفک بلاک کی وجہ سے ڈرائیور نے لنک روڈ سے شارٹ کٹ لیتے ہوئے مسافر کوچ ریلوے ٹریک پر چڑھا دی جہاں سرے سے پھاٹک موجود ہی نہیں تھا اور کوچ ٹرین کی زد میں آگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آنے سے پاکستان ایکسپریس کے انجن کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد سے ٹرین ٹریک پر ہی موجود ہے جس کے سبب ریلوے انتظامیہ نے اپ ڈاؤن ٹریک بند کردیا ہے جس سے اس روٹ پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.