سرینگر جموں شاہراہ پر بھاری بھرکم پسیاں گرآئیں، ٹنل کے آر پار ٹریفک معطل ، ہزاروں گاڑیاں درماندہ

سرینگر/29فروری : سرینگر جموں شاہراہ پر بھاری بھرکم پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کردیاگیا ہے جس کے نتیجے میں ٹنل کے آر پار ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں تاہم شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے کام زوروں پر جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر بھاری بھرکم پسیاں گرآنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کردیا گیا ہے ۔وادی میں گذشتہ روز سے جاری وقفے وقفے سے درمیانہ درجے کی بارش کے ساتھ ساتھ ٹنل کے آر پار بھی آج صبح شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں رام بن کے قریب کیفٹریہ کے مقام پر آج بھاری بھرکم پسیاں گرآئیں ہیں جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے ٹریفک معطل رہنے کے نتیجے میں ٹنل کے آر پار ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق اتوار سے وادی میں موسم ایک بار پھر موسم بہتر ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر محکمہ ٹریفک نے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگوںسے کہا ہے کہ وہ پہلے ٹریفک کی صورتحال معلوم کریں ۔

Comments are closed.