پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے درمیان گولیوں اور مارٹر شیلنگ کا تبادلہ

آر پار جدید ہتھیاروں کااستعمال، دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت

سرینگر/29فروری : ہندوپاک افواج نے پونچھ میں واقع کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گولیوں اور مارٹروں سے نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ ادھر آر پار گولہ باری کے نتیجے میں کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹروں میںسنیچر کے روز ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں دونو ں جانب جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ گولہ باری کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے پونچھ میں آج صبح ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں افواج کے مابین فائرنگ کا واقعہ پونچھ کے منڈھر اور بالاکوٹ علاقوں میں آج صبح پیش آیا۔ذرائع نے کہا کہ طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گولہ باری کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی پکٹوں پر شدید گولہ باری کی ۔ ادھر بھارتی فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے معقول جواب دیتے ہوئے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کی ۔

Comments are closed.