مواصلاتی کمپنیاں باالآخر فائر وال عملانے میںپوری طرح سے ہوئی کامیاب

کسی بھی نیٹ نورک پر کوئی بھی وی پی این اب نہیں چلتا، سوشل میڈیا پر مکمل بریک

سرینگر/29فروری : باالآخر مواصلاتی کمپنیاں فائر وال عملانے میں پوری طرح سے کامیاب ہوگئی جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر اب مکمل طور پر بریک لگ گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ کوئی بھی وی پی این اب کام نہیں کررہا ہے ۔ جیو، ائر ٹیل ،ووڈا فون ، بی ایس این ایل کسی بھی نیٹ ورک پر کوئی بھی وی پی این نہیں چل پا رہا ہے ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں سوشل میڈیا پر مکمل پابندی لگانے اور وی پی این کے کام کو روکنے کیلئے فائر وال لگانے میںمواصلاتی کمپنیاں باالآخر کامیاب ہوگئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں اب کسی بھی کمپنیاں کے کنکشن پر سوشل میڈیا تک رسائی ناممکن بن گئی ہے ۔ وادی میں 2Gرفتار پر انٹرنیٹ چالوکرنے کے بعد سوشل میڈیا کے استعمال پر سرکاری طور پر مکمل پابندی عائد کی گئی تاہم کہیں کہیں پر سوشل میڈیا کے ذریعے کئی ممنوعہ پوسٹوں کو اپ لوڈ کرنے کے بعد مواصلاتی کمپنیوں سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی طرح سوشل میڈیا پر روک لگائیں ۔ اس کے علاوہ مشکوک افراد کے موبائل کی جانچ کی جاتی تھی اور وی پی این چلانے والے افرادکے موبائل کو ضبط کیا جاتا تھا تاہم اب مواصلاتی کمپنیاں فائر وال کوعملانے پر مکمل طورپر کامیاب ہوگئی ہے اور اب کسی بھی نیٹ ورک پر کوئی بھی وی پی این کام نہیں کررہا ہے جس کے ساتھ ہی وادی میں سوشل میڈیا پر مکمل بریک لگ گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہاں پر کئی طرح کے وی پی این استعمال کئے جارہے تھے جن میں ایکس وی پی این، لیٹس وی پی این، فری و ی پی این، پٹاٹو وی پی این، یور وی پی این، لائن وی پی این،ہیگزا ٹیک،وولف وی پی این قابل ذکر ہے تاہم اب کسی بھی نیٹ ورک پر وی پی این کام نہیں کررہا ہے ۔ ائر ٹیل اور بی ایس این ایل پر پہلے سے ہی کوئی بھی وی پی این کام نہیں کررہا تھا جبکہ ووڈافون، آئیڈیااور جیو کمپنیوں کے نیٹ ورکوں پر وی پی این چلائے جاتے تھے تاہم اب کوئی بھی وی پی این کام نہیں کررہا ہے ۔ فائر وال کی کامیابی کے ساتھ ہی اس بات کی امید بھی پیدا ہوگئی ہے کہ اب وادی میں 4Gانٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا جائے گا جبکہ براڈبینڈ سروس بھی بحال کی جارہی ہے ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.