نابینہ افراد کو بریل قر آن و کمپیوٹر سکھانے اور جسمانی طور نا خیز افراد کیلئے ٹریینگ
جموں کشمیر ہینڈ ی کپیڈ ایسوسی ایشن نے کیا اپنی نوعیت کے پہلے انسٹی چیوٹ کا سرینگر میں افتتاح
سرینگر/29فروری : جسمانی طور نا خیز افراد جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے جموں کشمیر میں اپنی ناعیت کے پہلے انسٹی چیوٹ کا افتتاح کیا گیا جس میں نابینہ بچوں کو بریل قرآن سکھانے کے علاوہ انہیں دیگر تربیت بھی فراہم کی جائے گی ۔ جبکہ ساتھ ہی جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے بھی مختلف کورسوں کی ٹریننگ فراہم ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق جسمانی طو ر نا خیز افراد کی انجمن جموںکشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے سرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں جسمانی طور نا خیزا ورنا بینہ افراد کیلئے ایک انسٹی چیوٹ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر شاہد اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر کمشنر ایس ایم سی اور کشمیر یونیورسٹی کے دین کے علاوہ جسمانی طور نا خیز افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈ ی کپیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ کے علاوہ معذور اور نا بینہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انسٹی چیوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال نے جموں کشمیر ہینڈ کیپیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے انسٹی چیوٹ سے جسمانی طور نا خیزا فراد اور نا نابینہ افراد کیلئے ایک نئی راہ ملی گئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے انسٹی چیوٹس کا قیام جموں کشمیر کے ہر ضلع میں عمل میں لایا جائے تاکہ جسمانی طور نا خیز افراد اور نا بینہ افراد اس کا فائدہ اٹھا سکے ۔ اس موقعہ پر دیگر مقررین نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جموںکشمیر میں جسمانی طور نا خیز افراد کی فلاح و بہود کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائے گی جبکہ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بھی اس معاشرے میں اپنی زندگی با آسانی سے گزار سکیں ۔ تقریب کے آخر پر جسمانی طور نا خیز افراد کے صدر عبد الرشید بٹ نے بتایا کہ اس انسٹی چیوٹ کا مقصد نابینہ افراد کو بریل قر آن سکھانے کے علاوہ انہیں دوسری تعلیم بھی دینا ہے جبکہ اس کے علاوہ اس انسٹی چیوٹ میں جسمانی طور نا خیز افراد کیلئے کیمپوٹر سمیت دیگر ٹریننگ پروگراموں کا اہتما م کیا جائے جبکہ ان کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا انسٹی چیوٹ ملک کی محض دو ریاستوں میں تھا اوراب جموں کشمیر تیسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.